اداکارہ جویریہ سعود کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوگ ابتدا میں انہیں مدھوبالا اور رانی مکھرجی میں ملاتے تھے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود کا ایک پرانا بیان جو انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں دیاتھا کہ ابتدا میں لوگ انہیں مدھوبالا اور رانی مکھرجی کہتے تھے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔شو کے دوران ندا یاسر جویریہ سے پوچھتی ہیں کہ تمہیں لوگ کس اداکارہ سے ملاتے ہیں۔ جس پر جویریہ سعود جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں شروع شروع میں جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو لوگ مجھے مدھوبالا کہتے تھے۔ جب تھوڑا وقت گزر گیا تو لوگ مجھے رانی مکھرجی کہنے لگے۔ لیکن اب لوگ مجھے کسی اداکارہ میں نہیں ملاتے۔سوشل میڈیا پر جویریہ سعود کا یہ بیان وائرل ہوگیا اور ان کے اس بیان پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا جویریہ صرف اپنے آپ میں ملتی ہیں اور کسی میں نہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا ہاں مشابہت تو بہت ہے لیکن صرف قد میں۔
