ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار اداکرچکی ہیں اور اب ان کا منصوبہ نانی، دادی اور پرنانی کے کردار کرنے کا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان فردوس جمال کے اس تبصرے پر اپنا ردعمل دے چکی ہیں تاہم اسی حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی کرچکی ہیں اور اب تو وہ نانی، دادی بلکہ پرنانی کے کردار ادا کرناچاہتی ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس طرح کے موضوعات پر کچھ بھی کہنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا پسند کرتی ۔فردوس صاحب کے تبصرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ ماں کا کردار تو میں ڈراما سیریل’’ہمسفر‘‘میں نبھاچکی ہوں اور آگے بھی اگر موقع ملا تو نبھاؤں گی، بلکہ میں تو اس انڈسٹری میں اتنا کام کرنا چاہتی ہوں کہ نانی، دادی اور پرنانی کے کردار اداکرسکوں۔
ماں کا کردار کرچکی، ماہرہ کا فردوس جمال کو جواب
Facebook Comments