اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل کیلئے 60لاکھ روپے معاوضہ ٹھکرادیا۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ کوانکے ایک قریبی دوست نے ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم انہوں نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے صاف انکار کردیا۔نوائے وقت کے مطابق ، اداکارہ نے فلموں میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعدڈراموں میں کام نہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ان کی فلموں کے علاوہ بھی مصرفیات ہیں۔وہ ان دنوں کمرشلزاورفیشن شوٹ کرانے میں مصروف ہیں جبکہ جلد ہی ان کی نئی فلم’’سپرسٹار‘‘کی شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔
Facebook Comments