معروف اداکارہ ماہرہ خان اومیکرون سے صحت یاب ہوگئیں۔بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اومیکرون سے متاثر اور صحت یاب ہونے کے بعد زندگی معمول پر آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے لکھا کہ ’میں صحت یاب ہونے کے بعد بال کٹوانے گئی اور ان پر گلابی رنگ کرنے کا تقاضہ کیا جس پر یئرڈریسر خوفزدہ ہوگیا تھا‘۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ انکار کے بعد میں نے بال کٹوائے اور جب گھر آئی تو امی نیا اسٹائل دیکھ کر حیران رہ گئیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں بھی ماہرہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوئیں تھیں، جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔۔

Facebook Comments