15 saal pehle web series heeramandi ki offer hui thi

ماہرہ خان نے خلیل قمر کے خلاف منہ کھول دیا۔۔

سپر سٹار ماہرہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر ان کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں تھے اورانہوں نے کہا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں کہ انہیں معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کے سخت تبصروں پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف ادکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ یوٹیوبر ’مورو‘ کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن کی۔ شو کے دوران ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور بتایا کہ دونوں کا کام کرنے کا تجربہ اچھا  رہا۔انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا اور وہ اتنے خوش ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ ایسے ہی مزید منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی جانب سے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف کی گئی باتوں کی وجہ سے انہیں کام سے ہاتھ دھونا پڑا۔انہوں نےمزید کہا کہ جو کچھ بھی انہوں نے خلیل الرحمان کے خلاف کہا، دراصل اس کی قیمت انہوں نے اپنے کام سے ہاتھ دھونے کی صورت میں چکائی اور ان کی بولنے کی وجہ سے وہ کام سے محروم ہوئیں۔لیکن  اس بات پر کوئی افسوس نہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں