shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

ماہرہ نے کوئی اچھا کام نہیں کیا،تعریف کیسی؟؟ اداکارہ میرا۔۔

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں مگر انہوں نے کوئی ایسا اچھا کام نہیں کیا جو ان کی تعریف کی جائے ، اداکارہ ان سے سینئر ہیں، عزت کرتی ہوں۔ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئےاداکارہ میرانے دعویٰ کیا کہ جب وہ بھارت گئی تھیں تو انہیں جب تک ہے جان نامی فلم میں سیف علی خان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی تھی جبکہ انہوں نے جھانسی کی رانی سمیت دیگر فلموں میں کام کے لیے بھی معاہدے کیے تھے۔ مگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تو انہیں بھارت سے پاکستان واپس آنا پڑا۔واضح رہے کہ جب تک ہے جان فلم میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے کام کیا تھا جب کہ جھانسی کی رانی فلم میں کنگنا رناوٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ میرا 2003 اور 2004 میں بھارت گئی تھیں اور ان کی پہلی بالی وڈ فلم ‘نظر’ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد میرا نے بالی وڈ کی دوسری فلم ‘کسک’ میں بھی کام کیا تھا جو 2006 کے آغاز میں ریلیزہوئی تھی، اس کے بعد میرا نے تیسری فلم ‘پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ’ میں بھی کام کیا تھا۔

bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں