مصنف اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔خلیل الرحمان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان محسن حیدر نے دیگر سوالات کے دوران ایک سوال یہ بھی کیا کہ آپ نے ماہرہ خان کو این آر او دیا ؟اس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر پہلے تو میزبان کو سوال نظر انداز کرنے کو کہا، بعدازاں میزبان کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ ’ ہم دونوں کے درمیان کئی لوگوں نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی، میں آج بھی حیران ہوں کہ میرا اور ماہرہ کے درمیان جو عزت کا رشتہ تھا وہ کسی طرح بھی ماہرہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا تھا کہ وہ اتنا بیہودہ ٹوئٹ کرتیں ‘۔خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ ’ وہ کال کرکے مجھ پر خفا ہوجاتی تو میں انہیں وضاحت دیتا ، ماہرہ ایک انتہائی اچھی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہے لیکن بدقسمت ہے میں اس کے ساتھ اب کام نہیں کرپاؤں گا‘۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمان قمر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ڈرامہ نگار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ماہرہ خان کو این آر او نہیں دیا، خلیل الرحمان قمر۔۔
Facebook Comments