معروف ترین اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے’۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے گزشتہ چند روز میں خود سے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی آگاہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ہے لیکن وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔انہوں نے مداحوں سے ماسک پہننے اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنے پر زور دیا، ماہرہ خان نے لکھا کہ اپنے لیے اور دوسروں کی خاطر ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ماہرہ خان نے مزید کہا کہ دعاو¿ں اور فلموں کی تجاویز خوش آئند ہوں گی۔خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں فواد خان کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ‘نیلوفر’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔رواں برس کے آغاز میں ‘نیلوفر’ کی شوٹنگ شروع بھی کی گئی تھی مگر پھر کورونا کی وبا کے باعث فلم بندی کو روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عکس بندی دوبارہ شروع کی گئی تھی اور چند روز قبل ‘نیلو فر’ کی شوٹنگ مکمل کی گئی تھی۔
