سُپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی ان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا۔یہ خبر 16 اگست بروز بدھ کو انسٹاگرام پیجز میگا لائف اسٹائل اور دیوا میگزین کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔جیو ویب نے جب اس خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔انوشے کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم اداکارہ کی مینیجر کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی۔ 2009 میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔
ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں۔۔
Facebook Comments