mahira khan ke naye safar ka aghaaz

ماہرہ خان کے نئے سفر کا آغاز، قریبی دوست سے شادی رچا لی۔۔

شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔اداکارہ کے مینیجر انوشے طلحہ خان نے ان کی شادی کے دن کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔ماہرہ خان اس سے قبل نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کرچکی تھیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہیں مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ہے۔اداکارہ کے شوہر سلیم کریم کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ اسٹارٹ اپ کمپنی ’سِم پیسہ‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں، اُن کی کمپنی 15 سے زیادہ ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو اپنی سہولت فراہم کرتی ہے۔سلیم کریم نے سال 2005 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے معاشیات میں بیچلرز ڈگری حاصل کی اور اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے وہ 9 سال اطالوی کمپنی کے ساتھ منسلک رہے۔ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات سال 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ہوئی تھی جبکہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے سال 2019 میں سلیم کریم کے ساتھ ترکی میں منگنی کی تھی۔اُنہوں نے ہمیشہ سلیم کریم اور اپنے تعلق کو میڈیا سے دور رکھا جبکہ سال 2020 میں اداکارہ نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔اب اپنی شادی سے کچھ عرصہ قبل ہی ماہرہ خان نے نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں