اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تاہم اس موقع پر انہوں نے مداحوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابقفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی سٹوری شیئر کی۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں کوشش کروں گی کہ اس دوران سالگرہ پر موصول تمام محبت بھرے پیغامات، ای میلز ، اور ویڈیو کا جواب دے سکوں۔اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو بتایا کہ الحمداللہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور میں صحتیاب ہورہی ہوں، یہ آپ سب کی د±عاو¿ں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس دوران آپ سب کا پیار محسوس کیا میں بھی آپ سب سے بہت بہت پیار کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے چند روز قبل اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا تھا۔
