15 saal pehle web series heeramandi ki offer hui thi

ماہرہ خان اب بھارتی ڈرامے میں۔۔

اداکارہ ماہرہ خان بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں نظر آئیں گی۔بھارتی چینل زی ٹی وی انتظامیہ کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان زی چینل کی آنے والی نئی ڈرامہ سیریز ’’یار جولاہے‘‘ میں نظر آئیں گی، ڈرامہ سیریز 12 اقساط پر مشتمل ہے اور پہلی قسط 15 مئی کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر میں پیش کی جائے گی جس میں ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کا کلام پڑھیں گی، ڈرامہ سیریز میں مختلف شاعروں کی نظموں کو پڑھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جب کہ گزشتہ چند سالوں سے مودی حکومت کی انتہاپسندی اور پاکستان نفرت کے باعث پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں