media houses ko croron ke wajubaat ada

محکمہ اطلاعات سندھ کیخلاف کیس کرنے کی تیاریاں

محکمہ اطلاعات سندھ میں بدعنوانی و رشوت ستانی عروج پر سندھ کے سینئر صحافیوں نے سندھ کے محکمے اطلاعات میں بیٹھے مافیا کیخلاف بیڑا اٹھا لیا تفصیلات کے مطابق انگریزی جریدوں سے منسلک صحافیوں نے  انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کرنے کی ٹھان لی ہیں۔۔ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ کے مافیازکو وزراءکی سرپرستی حاصل ہیں،ڈائریکٹر اشتہارات  اورایک  آفیسر  نے رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔۔ڈائریکٹر  اشتہارات  تین سال سے اسی عہدے پر براجمان ہے ان کے اثرورسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ  وہ سیکریٹری لگوانے اور ہٹوانے کی پاور رکھتا ہے جبکہ آفیسر  جو کہ پی پی ایم این اے  کا قریبی رشتے دار ہیں ۔۔مذکورہ آفیسر کو  شرجیل میمن کے دور میں براہ راست انفارمیشن آفیسر تقرر کیا گیا تھا۔  صحافتی ذرائع کے مطابق سندھ کے صحافیوں نے ایک نامور وکیل کے زریعے ہائی کورٹ میں کیس کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں بڑے بڑے نام سامنے آئینگے، محکمہ اطلاعات میں سندھ کے ایک سرگرم وزیر کے کارندے متحرک ہیں ان کی مرضی کے بغیر کسی کا کام نہیں ہوتا ہے۔۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں