اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایکسپریس گروپ کے مالک سلطان لاکھانی کو سات فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے روبرو درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایکسپریس اخبار کا ڈیکلیئریشن منسوخ کیا جائے۔۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ ایکسپریس نے اسلام آباد آفس بند کرکے پورے اسٹاف کو فارغ کردیا ہے اور اب یہ اخبار لاہور میں تیار کیا جارہا ہے جو پریس اینڈ پبلیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے سلطان لاکھانی کو تین روز میں جواب دائر کرنے اور سات فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔
Facebook Comments