لاہور ہائیکورٹ میں صحافی شاکر محمود اعوان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے پیر تک مغوی کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سرکاری وکیل نے شاکر اعوان کے اغوا پر درج مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے خود سے وزن اتار دیا ہے ۔عدالت نے ایڈیشنل آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کدھر ہیں ؟ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد میں ہیں ، ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں ۔عدالت نے سی ای او سیف سٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Facebook Comments