اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔۔ کراچی کی سینٹرل جیل میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے پولیس اور سندھ حکومت سے وقوعہ کی سی سی ٹی وی کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔۔فرانزک رپورٹ طلب کرنے کی درخواست زارا عباس کے وکیل جبران ناصر نے کی تھی۔۔جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ مرید عباس کو قتل کرنے کے وقت کی سی سی ٹی وی پولیس کے پاس موجود ہے۔۔ مدعیہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ کو بھی کیس کا حصہ بنایا جائے،۔۔دوسری طرف کورٹ پولیس نے قتل کے مرکزی ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کیا۔۔پولیس نے مفرور ملزم کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملزم عادل زمان سے متعلق اخبارات میں اشتہارات شائع کردیے ہیں، رپورٹ کے مطابق ملزم عادل زمان کی جائیداد سے متعلق تفصیلات تاحال بورڈ آف ریونیو سے موصول نہیں ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزم عادل زمان کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔۔
