mafias ke khilaaf sahafi hamesha likhte rahengay | seminar

مافیاؤں کے خلاف صحافی ہمیشہ لکھتے رہیں گے، سیمینار۔۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہیں جن کو انسانی اسمگلنگ کے گرے لسٹ میں شامل ہونے کا خدشہ ہے ، ہیومن ٹریفکنگ کے واقعات کو نمایاں کرنے میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے۔ ایف آئی اے۔ پولیس۔ عدلیہ۔ اور سول سوسائٹی کے نئے قوانین سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں “ انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے صحافتی  تنظیموں اور سول سوسائٹی کے  رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس ایس ڈی او۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے ایس ایس ڈی او کے چیف ایگزیکٹو سید کوثر عباس پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی سعید جان بلوچ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن فاروق سمیع نے خطاب کیا۔ جبکہ مختلف صحافیوں نے مباحثے میں حصہ لیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس ڈی او کے چیف ایگزیکٹو سید کوثر عباس نے کہا کہ صوبہ سندھ میں گذشتہ چھہ ماہ کے دوران ہیومن ٹریفکنگ کے دو سو سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ اب پولیس ایف آئی آر درج کر رہی ہے صوبہ پنجاب میں اس سے دوگنا مقدمات درج ہوئے لیکن ملک بھر میں ابھی تک کسی کو بھی ان مقدمات میں سزا نہیں ہوئی ہے جو کہ افسوس ناک پہلو ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر میں ہیومن ٹریفکنگ پر بہترین رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو قومی ایوراڈز دیئے جائیں گے۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیومن ٹریفکنگ بڑا مسئلہ ہے لیکن ایسے مسائل کے پیچھے مضبوط مافیا ہے جن پر ہاتھ ڈالنا ریاست کی ذمے داری ہے لیکن مافیائوں کے خلاف صحافی ہمیشہ لکھتے رہے ہیں آئندہ بھی لکھتے رہیں گے۔ اس موقعہ پر ایس ایس ڈی او کی جانب سے جی ایم جمالی۔ اعجاز احمد اور عاجز جمالی کو سید کوثر عباس نے شیلڈز پیش کیئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں