maaruf folk singer ke liye maali madad ki apeal

معروف فوک سنگر کیلئے مالی مدد کی اپیل۔۔

معروف لوک گلوکار شوکت علی کا کہنا ہے کہ اُن کو پھولوں کی نہیں بلکہ مالی مدد کی ضرورت ہے۔لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرِ علاج پاکستان کے معروف لوک گلوکار شوکت علی کا کہنا ہے کہ اُن کو پھولوں کی نہیں بلکہ اپنے علاج کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے، شوکت علی نے کہا کہ پنجاب کے وزراء میری عیادت کے لیے آئے اور میرے لیے پھول لے کر آئے لیکن مجھے پھولوں کی ضرورت نہیں ہے۔گلوکار کے بیٹے عمران شوکت علی نے کہا کہ میرے والد صاحب نے لوک گائیکی کی دُنیا میں پاکستان کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، میرے والد نے اپنی ساری ز ندگی اپنے ملک کے لیے وقف کی ہے، میرے والد نے جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے دوران گانے گائے تھے حکومت اُس کو کیسے نظر انداز کر سکتی ہے؟اُنہوں نے کہ اِس سے تو یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت کو میرے والد کی بیماری سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، میرے اور میرے اہلِ خانہ کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ ہم اپنے والد کا علاج کرواسکیں، ہماری ساری اُمیدیں حکومت سے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں