شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار واسع چوہدری نے کامیڈین امان اللہ کے جنازے کے دوران شرکاءکی جانب سے ویڈیو بنانے پر اظہار برہمی کیاہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر واسع چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر دھچکا لگا کہ جنازے میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد ان کی مغفرت کی دعا کرنے کے بجائے میت کی تصویریں بنانے میں مصروف تھی۔ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے موبائل فون کے کیمروں کا استعمال کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کی۔
Facebook Comments