اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے سیاسی مقاصد میں مہرے کے طور پر استعمال نہیں ہوں گی، یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ انہیں اپنے وقار کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مہوش حیات نے کہا کہ آج وہ عدالت یہ واضح پیغام دینے کیلئے گئیں کہ وہ اب مذموم مہم کو مزید برداشت نہیں کریں گی، یہ سب گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ہے لیکن گزشتہ کچھ روز کے واقعات پستی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ آپ جیسے چاہیں میرے کام کو ہدفِ تنقید بنائیں لیکن کسی کو میری کردار کشی کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی نہیں ہیں کہ کسی کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے خود کو مہرے کی طرح استعمال کرنے کی اجازت دیں، وہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک یہ معاملہ منطقی انجام کو نہیں پہنچ جاتا۔انہیں خوشی ہے کہ ان کی پٹیشن دائر ہوچکی ہے اور مذموم مہم چلانے والے تمام ٹرولز کے خلاف حکام ایکشن لیں گے۔ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنے وقار کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا، کیا ہم ایسے ہوگئے ہیں؟خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ کچھ روز سے جاری کردار کشی کی مہم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
معاملہ منطقی انجام تک پہنچاؤں گی، مہوش حیات۔۔
Facebook Comments