maamla fayaz chohan ne hal kar daala

معاملہ فیاض چوہان نے حل کرایا، بیٹی امان اللہ۔۔

کامیڈی کنگ امان اللہ خان کے انتقال کے بعد ان کی تدفین کے معاملے پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہیں پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی نے تدفین کیلئے جگہ دینے سے انکار کردیا تھا ، بعد ازاں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے خود جا کر تدفین کا مسئلہ حل کرایا، اس سارے معاملے پر اب امان اللہ مرحوم کی صاحبزادی زرغون امان اللہ کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔زرغون امان اللہ نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’کسی نے یہ نہیں کہا کہ چونکہ امان اللہ خان سٹیج پر کام کرتے تھے اس لیے ان کو قبرستان میں جگہ نہیں دی جائے گی، ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، یہ فیک نیوز ہے، ہم تین قبروں کی جگہ لینا چاہتے تھے کیونکہ ہم مزار بنانا چاہ رہے تھے لیکن سوسائٹی والے کہہ رہے تھے کہ ایک بندے کے لیے تین قبروں کی جگہ نہیں مل سکتی، بس یہی معاملہ تھا جسے وزیر اطلاعات نے حل کرایا۔پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی انچارج میجر (ر) حنیف کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی تدفین کیلئے قبر کی جگہ نہ دینے کی باتیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، سوسائٹی میں قبروں کی ترتیب گھروں کے نمبروں کے حساب سے ہے ، امان اللہ کی قبر ترتیب سے ہٹ کر بنائی جارہی تھی ۔انہوں نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے کو مسئلہ بنا کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں