اداکارہ یشمیٰ گل کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہئے، انہوں نے اپنی پسند سے آگاہ کر دیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ یشمیٰ گل کا ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں جس سے شادی کرنا چاہتی ہوں اس میں خوف خدا لازمی ہونا چاہئے تبھی وہ کسی کے جذبات کا احساس کر سکے گا اور میرا خیال رکھ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کی اخلاقی اقدار اعلیٰ ہونی چاہئیں، انسان اچھا ہو تو باقی چیزیں وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ آج کل میری ایک سہیلی کا نمبر ملازمہ سے مانگ رہی ہیں تاکہ وہ مجھے میرے کزن سے شادی کیلئے رضامند کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری والدہ شادی سے متعلق مختلف خیالات رکھتی ہیں، والدہ مجھے اپنے سے 4 سالہ چھوٹے لڑکے سے شادی کے بندھن میں باندھنا چاہتی ہیں، وہ کزن شوبز انڈسٹری کا جلد حصہ بننے والا ہے۔
ماں 4 سال چھوٹے کزن سے شادی کرانا چاہتی ہے، اداکارہ۔۔
Facebook Comments