sabiq shohar ki waja se dramo mein kaam chora

ماں کے علاج کیلئے گھر فروخت کردیا، خاتون اینکر

خاتون میزبان اور اداکارہ اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں اپنے کام کا معاوضہ مانگنے کے لیے لوگوں کے سامنے رونا پڑا۔حال ہی میں  خاتون اینکر اور اداکارہ فضا علی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران اتار چڑھاؤ سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔فضا علی نے اپنی والدہ مرحومہ کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر آنے والی مشکلات کے حوالے سے بتایا کہ جب میری والدہ کو علاج کی ضرورت تھی تو مجھے میرے ہی کام کا معاوضہ نہیں دیا گیا، میں لوگوں کے سامنے رو رہی تھی کہ مجھے میرا معاوضہ دے دیں، پھر مجبوراً مجھے اپنا فلیٹ پیچنا پڑا جس کے بعد اپنی والدہ کا علاج کروایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ کینسر کی مریضہ تھیں اور ان کے علاج کے لیے مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، اس وقت لوگوں نے مجھے میرا معاوضہ نہیں دیا، اگر وہ لوگ مجھے پیسے دے دیتے تو مجھے اپنا گھر نہ بیچنا پڑتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں