لکس اسٹائل ایوارڈز(ایل ایس اے) نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر امسال 2020 میں گرینڈ ایوارڈ ز کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لکس سٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کے سنگین چیلنج سے نبرد آزما ہے اور ایسے میں ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے اس تقریب پر اخراجات کے بجائے اپنے فنڈز کو اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر اس صورتحال سے متاثر اپنے شوبز اور فیشن انڈسٹری کے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب جہاں موجودہ صورتحال کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈ زکی شاندار تقریب منعقد نہ ہوپائے گی وہیں 19ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے فاتحین کو سراہنے کا مناسب طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔یونی لیور پاکستان کے چیئرمین و سی ای او عامر پراچہ کا کہنا تھا کہ ”لکس اسٹائل ایوارڈز ہمیشہ پاکستان کی فیشن و انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری میں بہترین ٹیلنٹ کی ستائش کے حوالے سے انتہائی معتبر پلیٹ فارم رہا ہے، ہم اس التواء کے اثرات کو سمجھتے ہیں اور سب سے درخواست کرتے ہیں کہ قوت و جذبے سے ایک ساتھ رہیں۔یہ اسٹیج دوبارہ سجے گا۔تب تک پر امید،حوصلہ مند اور پر عزم رہیں۔
لکس اسٹائل ایوارڈ رواں سال نہیں ہونگے۔۔
Facebook Comments