geo ki film ka youtube par record

لکس اسٹائل ایوارڈ 2 جنوری کی شام جیوپر دکھایاجائیگا۔۔

پاکستان کے سب سے بڑے ”اسٹائل ایوار ڈز“ کی مسحور کن تقریب ہفتہ کی شام ساڑھے7 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ رواں برس ”19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز“کی تقریب کو ورچوئل رکھا گیا ہے لہٰذا یہ پاکستان کا پہلا ورچوئل اسٹائل ایوارڈ ہے جس میں میزبانوں کے درمیان بھی مخصوص فاصلے کو برقرار رکھا گیا۔ ”کورونا“ وائرس کی وجہ سے پوری دُنیا تبدیل ہوگئی ہے لیکن جو چیز تبدیل نہیں ہوئی وہ اسٹائل ایوارڈ کا انٹرٹینمنٹ اور گلیمر ہے۔ کورونا کی موجودگی کے باوجود اس تقریب کو کس خوبصورتی سے سجایا گیا، کس طرح ایکسکلوسیو ریڈ کارپٹ تخلیق کرکے اُس پر پاکستان کے نامور پرستاروں کا استقبال کیا گیا۔احمد بٹ، مہوش حیات، میرا، ریما خان، ماہرہ خان، یاسر حسین، اقرا عزیز، فواد خان، فہد حسین اور عاطف اسلم سمیت کئی شہرت یافتہ سپر اسٹار اداکار و اداکاراؤں کی خوبصورت کہکشاں گرافکس سے بھر پور اسٹیج پر جلوہ گر ہوئی، آخر کیسے پاکستان بھر کے ٹیلنٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا، دلکش تقریب میں کس طرح انٹرٹینمنٹ کا بہترین تڑکا لگایا گیا؟۔ یہ سب اور بہت کچھ ناظرین دلکش شو کے دوران ملاحظہ کریں گے۔ اس کے علاوہ تھری ڈی پروجیکشن ایفیکٹس بھی ناظرین کی آنکھیں خیرہ کردیں گے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں