لاہور کے لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈمبشرجاوید نے لاہور پریس کلب کے خیر سگالی دورے کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح میڈیانے ہرسطح پران کی بحالی کے لئے کرداراداکیاہے میں اس کے لئے تہ دل سے مشکورہوں ،میڈیاکاویژن بہت شاندارہوتاہے ہم اور میڈیاعوامی نمائندے ہیں،میڈیا نے جس طرح سے ہمیں کوریج دی ہم اس کے شکرگزار ہیں،سپریم کورٹ کی جانب سے ہماری بحالی میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے ۔ لارڈمیئرکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور ڈپٹی میئرزکے لاہور پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر نے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔لارڈ میئر مبشرجاوید نے مزیدکہاکہ محلوں میں لوگ ہماری کارکردگی دیکھتے ہیں اور ووٹ کو عزت دیتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ 19 ماہ ہمارے بلدیاتی نمائندوں نے حکومتی جبر کا سامنا کیا،حکومت نے لوکل گورنمنٹ کا ایکٹ ختم کرکے زیادتی کی،حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں جو اپنے بل میں دو گنا زیادہ ترامیم کیں،لاہور کا 19 ماہ سے برا حال ہوچکا ہے، سڑکیں، گلیاں ، سوریج اور سٹریٹ لائٹس نہیں،ہم نے جانے سے پہلے ایک ارب آٹھ کروڑ کی سکیمیں بھیجی،حکومت کی تاخیر سے ان سکیموں کی لاگت اب دو گنا بڑھ چکی ہے،ہمارے پاس بجری اور ریت پڑی ہے،سڑیٹ لائٹس لگانا پہلی ترجیح ہوگی،نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن نے مشاورت نہیں کی،الیکشن کمیشن چار ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرناچاہتی ہے ،چار ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل ہونا ناممکن ہے،ہمارے لوگ ذاتی طور پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے نکل رہے ہیں، ایمرجنسی نافذ کر کے ڈینگی کے لئے مشینیں لوں گا اور شہر بھر میں سپرے کر دیں گے۔تقریب کے اختتام پر لاہورکے لارڈمیئرکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید کو کلب کی جانب سے پھول پیش کئے گئے۔
