pfuj dastoor election | Appealein mistrad

لانگ مارچ کیلئے تیار ہیں، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان نے کہا ہے کہ سنسر شپ، میڈیا مخالف قانون سازی، صحافیوں پر قاتلانہ حملوں سمیت تمام غیر آئینی اقدامات کیخلاف پی ایف یو جے کی قیادت عملی جدوجہد اور لانگ مارچ کیلئے تیار ہے۔ وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اعلانیہ لانگ مارچ کے سلسلے میں سکھر خیرپور گمبٹ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام گمبٹ میں جرنلسٹس کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ پی ایف یو جے کیجانب سے کوئٹہ سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں سندھ سے ہزاروں قلم کے مزدوروں اور سیاسی سماجی و ٹریڈ یونینز کے رہنما اور کارکنان شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پابند سلاسل ہونے نہیں دیا جائیگا، صحافت کیلئے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں ہم دینگے سندھ ہمیشہ سے مزاحمت پسندوں کا خطہ رہا ہے اور یہاں سے ہمشہ آمریت کو للکارا گیا ہے، حکومت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی لا کر میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کو ہم بالکل برداشت نہیں کرینگے، ہماری تحریک تاریخ رقم کریگی۔ اس موقع پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی خیرپور پریس کلب کے صدر خان محمد خان، گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے بھی خطاب کیا اور پی ایف یوجے کی جانب سے دھرنے کی کال کے حوالے سے آگاہ کیا اور دھرنے و لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں