army chief maishat bahali kelliye sargarm hein

لانگ مارچ چنددنوں کیلئے موخر، کامران خان۔۔

معروف اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اپنا لانگ مارچ موخر کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ  عمران خان پر امن مذاکراتی تصفیہ کے لئے لانگ مارچ کو چند دنوں کے لئے موخر کررہے ہیں۔کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہے آخری مگر ایک اور موقع پاکستان کو اس معاشی سیاسی جنجال سے نکالا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے جلد افواج پاکستان لیڈر شپ آرمی چیف جنرل قمر جاوید پاجوہ کی کوششیں کامیاب ہوں گی ۔اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی انتھک کوششوں کی وجہ سے عمران خان نے قوم سے خطاب میں وہ باتیں نہیں کیں جو وہ کرنے والے تھے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا “افواج پاکستان کی لیڈرشپ کی انتھک کاوش وجہ ہے کہ الحمداللہ عمران خان کے لہجے اور جذبات میں قدرے قرار آیا ہے، وہ گفتگو نہیں کررہے ہیں جو کرنے والے تھے۔کامران خان کے مطابق “یقیناً انہوں نےپرانی تقریر سنا کرعوام کو چونکا دیا کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوگا، حملہ آور کو دینی انتہا پرست ڈکلئیر کیاجائے گا اس کے باوجود متوازن لہجہ۔خیال رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے اپنے خطاب میں عمران خان نے اپنی 24 ستمبر کی تقریر چلوائی جس میں انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ ان پر توہین مذہب کا الزام عائد کرکے قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے حملہ آور کی جو پہلی ویڈیو سامنے آئی تھی اس میں بھی اس نے اسی قسم کا الزام عائد کیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں