morning show anchor ne wazan kam karne ka asan tariqa btadia

لوگوں کو ڈاکٹر ہونےکا یقین نہیں آتا، شائستہ لودھی۔۔

معروف اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی نےحالیہ انٹرویو میں اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ میں  ڈاکٹر ہوں بھی یا نام کے ساتھ بس ڈاکٹر لگا لیا”۔ بی بی سی نیوزکے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے کیرئیر  میں پیش آنے والی  مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ” میرے فلمی کیرئیر اور مورننگ شو ہاسٹ کرنے کے باعث لوگو ں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا تھا”.اداکارہ نے بتایا کہ “میں کانفرنس میں جا کر بیٹھتی تھی تو لوگ مجھے اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ اُن کو لگتا ہے کہ یہ صبح بیٹھ کے تو بتا رہی ہوتی ہے کہ آپ نے پرانی شرٹ کو نیا کیسے کرنا ہے اور اب ادھر کیا آ گئی ہے پڑھنے کے لیے۔ یہ ڈاکٹر ہے بھی؟ پہلے تو بہت سارے لوگوں کو یقین بھی نہیں آتا تھا۔ اچھا یہ تو وہ ہیں نا جو میڈیا سے ہیں یا نام کے ساتھ بس ڈاکٹر لگا لیا ہے”۔اداکارہ نے  اپنے تجربات سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے بتایا  کہ” لوگ کہتے تھے کہ یہ تو بس میک اپ کر کے بیٹھ جاتی ہیں۔ ان کے پاس کیا علم ہو گا۔ ایویں شروع کر دیا بس انھوں نے۔ بغیر پڑھے بغیر لکھے بغیر کچھ جانے”۔انھوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں مستقل مزاج رہی اور بس پھر آج وہی لوگ ہیں جو خود میرے پاس آتے ہیں اور مجھ سے میرے ساتھی (ڈاکٹرز) بھی بہت مشورے کر رہے ہوتے ہیں”۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں