log shadi ke peghamaat bhijwarhe hen

لوگ شادی کے پیغامات بھجوارہے ہیں،سابق خاتون صحافی کا انکشاف۔۔

سابق صحافی، ماڈل، ویڈیو جوکی (وی جے) اور اداکارہ نوین نقوی نے کہا ہے کہ جب سے لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ میں غیر شادی شدہ ہوں لوگ انسٹاگرام پر شادی کے پیغامات بھجوانے لگے ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بچپن سعودی عرب میں گزرا، جس کے بعد وہ کچھ عرصے کے لیے پاکستان آئیں لیکن جلد ہی کینیڈا چلی گئیں اور پھر واپس پاکستان آئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد ممالک میں زندگی گزاری لیکن ہر چند سال بعد وہ واپس پاکستان آجاتی تھیں۔نوین نقوی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی پہلی ریڈیو جوکی (آر جے) اور وی جے کا اعزاز رکھتی ہیں اور اسی زمانے میں انہوں نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی اس بات کا پچھتاوا نہیں ہوا کہ وہ کبھی کالج یا یونیورسٹی کیوں نہیں گئیں لیکن وہ تعلیم اور ڈگری کی اہمیت کو سمجھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مختلف شعبوں میں کام کرکے اور مختلف ممالک میں زندگی گزار کر بہت کچھ سیکھا، اس لیے انہیں ڈگری کی ضرورت نہیں پڑی لیکن وہ دوسروں کو کبھی یہ مشورہ نہیں دیں گی کہ وہ ڈگری حاصل نہ کریں۔نوین نقوی کے مطابق انہوں نے صحافت کی تو انہیں ایسا لگا کہ انہیں ہمیشہ صحافت ہی کرتے رہنی چاہیے لیکن اب جب انہوں نے اداکاری شروع کی ہے تو انہیں لگتا ہے کہ ان کے لیے اداکاری بہتر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تب ان سے ٹیچر نے پوچھا کہ بڑے ہوکر کیا بننا ہے تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ دلہن بنیں گی، انہیں بچپن سے کسی طرح کا کوئی شوق نہیں تھا۔نوین نقوی کے مطابق بچپن سے کسی طرح کا کوئی شوق نہ ہونے کے باوجود انہوں نے صحافت سے لے اداکاری تک تمام کام کیے اور کامیابیاں حاصل کیں۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا جب سے لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں، تب سے انسٹاگرام پر لوگ انہیں شادی کے پیغامات بھیجنے لگے ہیں۔نوین نقوی کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ انہیں انسٹاگرام پر میسیج کرکے شادی کی پیش کش کرتے ہیں اور وہ ہر کسی کو شکریہ کا میسیج کرکے شادی سے انکار کردیتی ہیں۔کچھ عرصہ قبل نوین نقوی نے کہا تھا کہ تاحال رشتہ ادواج سے منسلک نہ ہونے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ اتنا زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ انہیں کبھی کبھار تنہائی کا احساس ہوتا ہے لیکن تنہائی کا احساس تو شادی شدہ اور تعلقات میں رہنے والے افراد کو بھی ہوتا ہے، تاہم انہیں شادی نہ کرنے کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات اور مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں