اداکارہ طوبیٰ انور نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ انہیں آواز اور آنکھوں سے بھی پہچان لیتے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انور نے دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام “مذاق رات” میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں گھر سے ماسک یا نقاب پہن کر نکلتی ہوں تو لوگ مجھے آنکھوں اور آواز سے بھی پہچان لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھے کہا کہ کوئی بھی آپ سے آنکھیں ملا کر جھوٹ نہیں بول سکتا کیونکہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ اگلے بندے کے دل کی باتیں بھی جان لیں گی۔طوبیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے اپنی تعریف کی باتیں یاد نہیں رکھتی اور خواتین کی تعریفوں کی باتیں یاد بھی نہیں رکھنی چاہئیں، عام طور پر خواتین خوبصورت لڑکیوں یا عورتوں کی تعریفیں نہیں کرتیں اور اگر کرتی بھی ہیں تو بہت کم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی خاتون کسی عورت کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہے تو وہ کسی اور طرح کی ہوتی ہے جبکہ مرد کی تعریف کی تشریح اور انداز مختلف ہوتا ہے۔
لوگ آنکھوں اور آوازسے پہچان لیتے ہیں، طوبیٰ انور۔۔
Facebook Comments