اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار عمرے کی ادائیگی کے وقت اپنی عمر 7 سال زائد لکھوائی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناکر انہیں 51 سال کی عمر رسیدہ کہا جاتا ہے۔ریشم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے عقائد اور مذہبی رجحانات سے متعلق کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خدا سے تعلق ختم نہیں کیا، کبھی وہ پانچ وقت تو کبھی تین وقت کی نماز پڑھتی رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلا عمرہ 18 سال کی عمر سے قبل کیا تھا، جس وجہ سے انہیں پاسپورٹ پر اپنی عمر زیادہ لکھوانی پڑی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ ”دن“ نامی ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور پڑوسی خاتون کے ساتھ عمرہ کرنے گئیں، جنہوں نے انہیں بتایا کہ کم عمری میں پاسپورٹ نہیں تھے، جس وجہ سے انہوں نے اپنی عمر 7 سال زائد لکھوائی۔ریشم نے شکوہ کیا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے انہوں نے پاسپورٹ پر 7 سال زائد عمر لکھوائی تو انہیں طعنے دیے جانے لگے اور لوگ اب نہیں 51 سال کی بڑھیا لکھتے ہیں۔اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ انہیں 51 سال کا لکھتے ہیں، وہ بھلے انہیں 70 سال کا لکھیں، انہیں فرق نہیں پڑتا، انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ پر 7 سال زائد عمر لکھوائی تھی۔