شہرقائد کراچی میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود اسٹریٹ کرمنلز آزاد ہیں اور دھڑلے سے وارداتوں میں مصروف ہیں۔۔عام شہری تو لٹ ہی رہے ہیں صحافی بھی محفوظ نہیں۔۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں دی نیوزکے رپورٹر وقار بھٹی کو مسلح ملزم نے لوٹ لیا۔۔ وقار بھٹی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک ملزم آیا اور اسلحے کے زور پر انکا موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہو گیا۔
Facebook Comments