صحافیوں سے پولیس اہلکاروں کا خراب رویہ،پولیس چیف کی برہمی، کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے واضح طور پر کہا ہے کہ کرونا وائر س کے سلسلے میں لاک ڈاؤن سے میڈیکل اور میڈیا کے افراد مستثنیٰ ہیں جنگ سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ضمن میں پھر ایک مرتبہ احکامات دہرائیں گے ،دوسری طرف کراچی ضلع جنوبی کے علاقے بوٹ بیسن ، کلفٹن ملحقہ علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پیپلز چورنگی پر تعینات پولیس اہلکا ر محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلان جس میں لازمی سروس کے افراد بشمول پریس، طبی عملے ڈاکٹرز نرسیز اور دیگر اہلکاروں کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ کیا گیا ہے احکامات سے لاعلمی کی وجہ سے وجہ سے تمام پولیس پیکٹس پر تلخ کلامی کے واقعات ہورہے ہیں اور صحافیوں سمیت دیگر افراد شدید متاثر ہورہے ہیں۔
Facebook Comments