lockdown me aaj se narmi

لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کا امکان۔۔

اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ  منگل کے روز صبح 10 بجے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی جائے گی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ  پاکستانیوں بہت مبارک منگل کو صبح دس بجے کورونا  کمانڈ کنٹرول کے اجلاس میں جاری لاک ڈاؤن نرم کرنے کی منظوری ہوگی ابتدا میں محدود کاروباری اور تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوں گی مراد علی شاہ بھی قومی ایکشن پلان تسلیم کریں گے کراچی میں دنیا کا بدترین لاک ڈاؤن نرم ہوگا انشاللہ شکریہ عمران خان۔قبل ازیں کامران خان نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں لاک ڈاؤن نرم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا  کہ ” 2018 میں عمران خان صاحب کراچی نے آپ کو اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا پی پی پی کو نہیں، کل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کا مقدمہ لڑیں کراچی جیسا لاک ڈاؤن پاکستان کیا دنیا کے کسی بڑے شہر میں نہیں کاروبا ر بند، انڈسٹریز بند،فوڈ ڈیلیوری بند، حد ہے بیکریز بھی بند،کراچی کو تباہی سے بچائیں۔ایک اور ٹویٹ میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ” وزیر اعظم عمران خان اذیت پسند سخت لاک ڈاؤن حامیوں کو بتائیں بدترین کورونا متاثرہ ممالک بھی پابندیاں نرم کرہے ہیں چین میں صنعتی پیداوار بحال ہوچکی ہے ایران نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروبار دفاتر کھول دیے، اسپین نے کنسٹرکشن منسلکہ صنعتیں کھول دیں کل سے اٹلی میں بھی سختیاں کم ہوں گی۔۔

mulk ki giraftaari se sahafat khatre mein kyu ??
mulk ki giraftaari se sahafat khatre mein kyu ??
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں