لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کا ممبرشپ فارم جاری۔۔

لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے ممبر شپ فارم کا اجراء کردیا ۔ بلدیاتی اداروں میں صحافت کرنے والے رپورٹرز سمیت دیگر رپورٹرز کو بھی ممبر شپ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لبرا نے مجلہ کی تیاری شروع کردی ۔ اراکین اور سینئر صحافی اس مجلے میں اپنے مضامین دے سکیں گے۔ یہ فیصلے سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی کی زیر صدارت منعقدہ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیے گئے ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات خوش آئند ہے اور انہوں جو تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے اس سے لبرا اراکین کو مشترکہ فایدے حاصل ہوں گے ۔ صدر تنویر سید نے کہا کہ آیندہ جلد لبرا کے دفتر کا افتتاح کی تقریب منعقد ہوگی جس میں بلدیات سے متعلقہ افسران و اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔ اجلاس میں لبرا کے عہدیداران ، سینیئر نائب صدر جوہر مجید شاہ ،سیکریٹری فنانس عابد عباسی ، سیکریٹری اطلاعات احمد علی، اراکین گورننگ باڈی سینیئر صحافی ندیم صدیقی ، بلال ظفر سولنگی بھی موجود تھے ۔ سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی نے مذید کہا کہ اجلاس میں گوررنگ باڈی کے دیگر اراکین بھی دلچسپی لیں تاکہ زیادہ بہتر فیصلے کیے جا سکیں اور ایک اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عدم دلچسپی رکھنے والے اراکین کی جگہ دوسرے متحرک اراکین کو لانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کابینہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔ سینیئر صحافی ممبر گورننگ باڈی ندیم صدیقی نے کہا کہ ممبر شپ کے خواہشمند صحافی لبرا کے ممبر شپ  فارم سیکریٹری اطلاعات احمد علی سے فون نمبر 2499700۔0333 پر رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں کے پاس جمع کرا سکتے ہیں ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں