gharida farooqi ne macchar nighal lia

لوڈشیڈنگ پر خاتون اینکر حکومت پر برس پڑی۔۔

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا” آخرکیاوجہ ہے کہ عمران خان حکومت میں تو لوڈشیڈنگ زیرو ہو گئی تھی۔بڑے شہروں میں مکمل ختم تھی، چھوٹےشہروں میں بھی کبھی کبھار ایک گھنٹےکیلئے بجلی جاتی تھی۔لیکن اب تو پورے ملک میں لگاتار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بحران ہے۔ عمران حکومت میں اگر تیل نہیں تھا یا پاور پلانٹ بند تھے تو بجلی کیسے تھی؟ خیال رہے کہ پاکستان میں  بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر چکا ہے  جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے  12  گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے  جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں