نامور پاکستانی ہدایت کار نبیل قریشی نے’’لوڈ ویڈنگ‘‘کی ناکامی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ناکامی میں سینما مالکان کا ہاتھ ہے۔عید الاضحیٰ کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم’’لوڈویڈنگ‘‘ باقی دونوں فلموں’’پرواز ہے جنون‘‘اور’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ کے مقابلے میں توقع کے برعکس کم بزنس کرسکی۔۔’’لوڈ ویڈنگ‘‘کی ناکامی پر فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے سینما مالکان اور فلم ڈسٹری بیوٹرز پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ٹوئٹ کی ہے کہ’’سارے سینماز میں بہت دھاندلی ہوئی ہے، جب آپ ایک ایسی فلم بنائیں جو سماجی مسائل پر مبنی ہو اور معاشرے میں رائج غلط روایات کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے لیکن وہ توقع کے برعکس کم بزنس کرے تو آپ کو دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے سینما مالکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقامی سینما میں دوسری فلموں کے مقابلے میں’’لوڈ ویڈنگ‘‘کا صرف ایک شو دکھایا جارہا ہے وہ بھی صبح کے ٹائم، جب کہ عید پر ریلیز ہونے والی دوسری فلموں کے ایک دن میں کئی شوز دکھائے جارہے ہیں۔ یہ سب سینما مافیا کی سازش ہے ہمیں نیچے دھکیلنے کی۔۔۔
لوڈویڈنگ کی ناکامی کا اعتراف کرلیاگیا۔۔۔
Facebook Comments