گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہاکہ گیتوں کی دنیا میں 25 برس مکمل کرنے کے بعد اداکاری کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔ میرے فینز ایک نئی حدیقہ کیانی کو دیکھ رہے ہیں ۔لائیو پرفارمنس بہت کرلی اب ڈراموں کی دنیا میں کردارنگاری کا رنگ جمانے کی کوشش کررہی ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ان کا کہناہے کہ میری پرفارمنس سینئر و جونیئر فنکاروں نے دیکھی تو سیٹ پر سراہتے رہے ۔ آئندہ مزید ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ اچھے کردار وجاندار سکرپٹ کے ساتھ میری مصروفیات پر انحصار کرتاہے ۔سینئر ، جونیئر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے احساس ہوا کہ اداکاری ایک مشکل ترین فیلڈ ہے ،کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے اس ماحول کواپناپڑتاہے ۔

Facebook Comments