media se guftgu par pabandi ke khilaaf darkhuast daair

لائیوکوریج پر پابندی، ہائیکورٹس میں درخواستیں، نوٹس جاری۔۔

سندھ ہائی کورٹ میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے  ہیں، جسٹس محمد جنید نے کہا کہ پیمرا کا فیصلہ ایک شخص کیخلاف ہے پارٹی کے نہیں، پارٹی کیسے فریق بن سکتی ہے؟ جس پر پابندی لگائی گئی وہ خودکیوں درخواست گزار نہیں؟جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ پیمرا نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کو براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔دوسری طرف عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس انوار حسین نے شہری محمد خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پیمرا اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے آزادی اظہار رائے سے متعلق معاونت طلب کرلی۔جسٹس انوارحسین نے کہا کہ کیا آزادی اظہار رائے صرف بولنے والے کاحق ہے  یا سننے والے کا بھی کوئی حق ہے؟عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں