سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹرفیصل جاوید کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاوسز کو کوریج سے روکنے کا معاملہ زیر بحث لایا گیا ہے،اجلاس میں کمیٹی ارکان کا چیئرمین پیمرا سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں سینیٹر صابر شاہ نے میری یا کسی اور کی بکواس بند کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ کیا ہم بھیڑبکریاں ہیں؟تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں(ن) لیگی سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میڈیا پرتمام وقت مولانا کوگالیاں دی جاتی ہیں اورجب مولانا بولتے ہیں تو پیمرا دکھاتا نہیں، جس پر چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے کہا کہ ہم سینسر کرنے کا کسی میڈیا کو نہیں کہتے۔چیئر مین کمیٹی نے چیئرمین پیمراسے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی متاثر ہوئے اور ہمارا دھرنا بھی بہت کم میڈیا پردکھایا گیا تھا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں بھی وزیراطلاعات رہا ہوں، 126 دن کے دھرنے میں نے کسی میڈیا کو کوریج سے نہیں روکا۔چیئر مین پیمرا نے کہا کہ مانتا ہوں لائیو کوریج پر پیمرا نے پابندی عائد کی ہے،یکم اکتوبر سے 16 اکتوبرتک نجی ٹی وی چینلزنے جمیعت علمائے اسلام کو کوریج دی، سینیٹر صابر شاہ نے چیئرمین پیمرا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری یا کسی اور کی بکواس بند کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ کیا ہم بھیڑبکریاں ہیں؟
لائیوکوریج پر پابندی ہے، چیئرمین پیمرا کا اعتراف۔۔
Facebook Comments