peshawar university ka shoba sahafat arshad shareef ke naaam se mansoob

ارشدشریف کے قتل کا لنک عمران خان سے ملتا ہے، نجم ولی خان۔۔

سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر مراد سعید کا ایک پرانا کلپ شیئر کیا ہے اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت سے دو ماہ قبل کون جوجانتا تھا کہ ان کو شہید کردیا جائے گا؟ تمام تانے بانے عمرا ن خان اور پی ٹی آئی سے جا کر ملتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر جاری پیغام میں مراد سعید کی ایک ماضی میں ریکارڈ کروائے گئے مبینہ ویڈیو بیان کو شیئر کیا جس میں مراد سعید کہتے ہیں کہ ’’تھریٹ الرٹس میں خود دیکھ چکا ہوں، لیٹرز گردش کر رہے ہیں، کسی اور ملک میں ارشد شریف کو ٹارگٹ کرنے کی پلاننگ ہوئی ہے ، ارشد شریف کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے ، یہ اطلاعات ہیں کہ کسی کو ہائر کیا گیاہے ‘‘۔نجم ولی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ٹی آئی کارکنوں سے سوال ، کون ارشد شریف کی شہادت سے دو ماه قبل جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ اور پھر کس نے انہیں اپنے سیاسی مفاد کیلیے استعمال کیا ؟تمام تانے بانے عمران خان اور انکی جماعت سے جاکر ملتے ہیں‘‘۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں