likhne or bolne ka haq kisi ko nai chinnay denge

لکھنے اور بولنے کا حق کسی کو نہیں چھیننے دیں گے، پی یوجے۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے ایف آئی اے سائبرکرائم لاہورکی طرف سے سات صحافیوں پر پیکا ایکٹ کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ذمہ دار ڈائریکٹر حشمت کمال کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔صدر پی یو جے میاں شاہد ندیم،سیکرٹری جنرل قاضی طارق عزیز ، نائب صدور عامر سہیل ، فاروق جوہری ،حسن حفیظ ،خزانچی عدنان لودھی ،جوائنٹ سیکرٹریز عتیق چوہدری ،فرید احمد ،عمران راج ، عدنان بھٹی ارکان مجلس عاملہ رانا مظہر ، عثمان علی ، افضل چوہدری ، علی ربانی ،رانا اشفاق ، سلمان اعوان ،میاں عامر ،عبدالرحمن ، راشد وٹو ، وسیم چوہدری اور شوکت علی نے واضح کیا ہے کہ خاتون صحافی زونیرا ماہم ، سینئر صحافی سلمان قریشی ، شیراز نثار ، بلال ظفر، شکیل زاہد ، عاطف ملک اور جواد شاہ کے خلاف نرگس نامی ایک متنازع ایکٹرس کی مدعیت میں جھوٹے مقدمے کی نہ صرف شدید مذمت کرتے ہیں بلکہ یہ واضح کرتے ہیں کہ آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی ۔لکھنے اور بولنےکا اپنا حق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے ۔ صدر میاں شاہد ندیم اور سیکرٹری جنرل قاضی طارق عزیز نے کہا ہے وزیر داخلہ محسن نقوی اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں اور ایف آئی میں موجود کالی بھیڑوں کا محاسبہ کریں ۔ پی یو جے کی قیادت واضح کرتی ہے کہ اگر یہ جعلی اور جھوٹا مقدمہ فوری خارج نہ ہوا تو سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی ہدایت پر آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا اور نہ صرف ایف آئی دفاتر کے سامنے احتجاج ہوگا بلکہ ان کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں