pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

لائٹ کٹ گئی، فیول نہیں، ہینڈ واش غائب، بول کا حال۔۔

بول نیٹ ورک کی نئی انتظامیہ نے اپنی پہلی ہی تعارفی تقریب میں بول والاز کو متنبہ کیا تھا کہ پپو کی خبروں پر دھیان نہ دیں، لیکن نئی انتظامیہ شاید جانتی نہیں کہ بول والاز کو حقائق کا علم پپو کی خبروں سے ہی ہوتا ہے۔ اب پپو اگر ملازمین کے ساتھ ناانصافی، ظلم اور ان کے مسائل کی نشاندہی نہیں کرے گا تو پھر صحافی اور میڈیا ورکرز پپو کی خبروں پر دھیان کیوں دیں گے۔۔ پپو نے بول کے حوالے سے تازہ مخبری میں بتایا ہے کہ نئی مینجمنٹ تاحال اپنے کسی وعدے کو وفا نہیں کرسکی ہے۔ ملازمین سے وعدہ کیا گیا تھا کہ پندرہ ستمبر تک اگست کی تنخواہ ادا کردی جائیں گی (جولائی کی تنخواہ گزشتہ ماہ ادا کی گئی تھی) ۔۔ دونوں تنخواہیں اکاؤنٹ کھلوا کر وہاں ٹرانسفر کی جائیں گی۔ اب بیس ستمبر بروز بدھ سے الفلاح بینک میں اکاؤنٹس کھلوانے کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے جس کے لئے بول والاز کو پورٹل پر پہلے سے بتایاگیا تھا۔۔ کہا جارہا ہے کہ اگست کی تنخواہ اس بار بھی کیش ہی ملے گی۔۔ جون کی تنخواہ کا کسی کی زبان پر ذکر نہیں۔تنخواہ کے ساتھ جو الاؤنسز دیئے جارہے تھے وہ سب بند کئے جاچکے ہیں۔۔ حالت یہ ہے کہ جب سے نئی مینجمنٹ آئی ہے پوری بلڈنگ میں کسی بھی واش روم میں ہینڈ واش نہیں ہے۔۔۔ بل کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے جب لائٹ کاٹی تو پورا ہیڈآفس کئی گھنٹے تک جنریٹر پر چلا۔۔ بیوروز کو اگر کسی اسائنمنٹ کا کہا جائے تو جواب ملتا ہے کہ گاڑیوں میں فیول نہیں اس لئے اسائنمنٹ کور نہیں کرسکتے۔۔پپو کےمطابق ستمبر بھی بول ملازمین پر ستمگر ثابت ہوا ،حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا۔ شام پانچ بجے وین ڈرائیورز نے فیول کے پیسے نہ ملنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ملازمین پریشان ہیں کہ بول کے  باتھ رومز میں نا تو صابن ہے اور نہ ہی ٹشوپیپرز۔۔ لفٹ خراب ہو تو کہا جاتا ہے ٹھیک کروانے کے پیسے نہیں،بول ملازمین مثالیں دے رہے ہیں مرغی جتنی موٹی انڈہ اتنا ہی چھوٹا،صرف یہی  نہیں،بول ملازمیں پر ٹائمنگ کی پابندی  کے احکامات تو جاری کئے جارہے ہیں مگر تنخواہیں ٹائم پر ادا نہیں کی جارہی ہیں،پپو کے مطابق یہ تمام حالات دیکھتے ہوئے بول کے کئی ملازمین نےدوسری نوکری کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں