jitna talent hai wo kaafi hai

لفافہ صحافت کے خلاف کھڑے ہوجائیں، آئمہ بیگ۔۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک لوکل میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔گلوکارہ نے سوشل میڈیا میں مداحوں کو لیگل نوٹس سے آگاہ کیا اور نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔گلوکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم لفافہ صحافت اور جعلی رپورٹنگ کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میری بس ہوگئی ہے، میں خود کیلئے اور ان تمام لوگوں کیلئے کھڑی ہوئی ہوں جو ان کا اگلا نشانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ لوکل نیوز پلیٹ فارم نے ایک خبر چلائی تھی جس کے مطابق گلوکارہ کے ایک انٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کو اپنے بڑے بھائی پر کرش تھا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں