media malikaan or bikao media persons

لائسنس منسوخ، چینل فوری بند کئے جائیں۔۔

تحریر: جاوید صدیقی۔۔

بیس سے تیس کی تعداد میں پاکستانی میڈیا کے ایسے بھی مالکان ہیں جنہیں الله نے اپنے کرم اور فضل سے اس قدر دولت سے نوازا ہے کہ وہ سو سال تک اپنےملازمین کو تنخواہ دے سکتے ہیں مگر ناشکری کا عالم یہ رہا یےکہ کم تنخواہ دارملازمین کی بہت بڑی تعداد کوڈاؤن سائزنگ کے نام سے فارغ کردیا جبکہ ان کے پاس بیشمار تعداد میں ایسے بھی ملازمین ہیں جن کی تنخواہیں تیس سے اسی لاکھ ماہانہ ہیں، کیا ہی بہتر ہوتا یہ میڈیا کے مالکان ان بھاری لاکھوں طلب کرنے والوں کی ستر فیصد کمی کرکے کم تنخواہ دار ملازمین کو نہ نکالتے کیونکہ کم تنخواردار ملازمین کے چولہے بند ہوگئے ہیں جبکہ بھاری تنخواہ دار پر کوئی اثر نہیں پڑتا سوائے عیش و تعیش  کی کمی میں، شاید انہیں میری بات سمجھ میں آجائے اورفارغ کرنے والوں کو واپس بلالیں یقین جانئیے یہ معاملہ ان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا جنت تو جنت دنیا میں بھی کامیابی اور راحت ملےگی اگر ہدایت یافتہ نہ ہوئے تو ان کی قسمت پر افسوس ہے اور ایسے مالکان جو ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کرسکتے ان کے لائسنس منسوخ اور چینل فوری بند کردیں،مدینہ ثانی کے دعوے دار پی ٹی آئی حکومت نےاگر ایکشن لیا تو ہم سب میڈیا پرسن علل اعلان کہ سکیں گے واقعی نیا پاکستان بن گیا ہے۔ یاد رکھیں قارون دونوں ہاتھ خالی گیا تھا لیکن حساب کتاب بیشمار تھے۔۔( جاوید صدیقی جرنلسٹ، کالم کار، محقق، تجزیہ نگار )

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں