لبرا کابینہ نے پیکا قوانین کی مزمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے 11 فروری کو کراچی پریس کلب پر مظاہرے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) ندیم صدیقی کی صدارت میں لبرا کابینہ کا اجلاس سوک سینٹر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر تنویر سید، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، وائس چیئرمین عابد عباسی، احمد علی ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ماہا راجپوت ، اراکین گورننگ باڈی محمد علی ، احسن افتخار، میڈیا کوآرڈینیٹر محبوب چشتی ڈپٹی سیکرٹری مالیات نظام بھٹو نے شرکت کی ، اجلاس میں پیکا قوانین کو جبر اور ظالمانہ قوانین قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مزمت کی گئی اور آئندہ 11 فروری کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ مظاہرے میں شرکت کی خصوصی دعوت تمام کے یو جیز کو بھی دی جائے گی جبکہ وکلاء برادری اور ان کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ پیکا جیسے جابرانہ قوانین کے خلاف صحافی برادری کو یکجا کیا جائے گا تاکہ بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکے ۔