libra baldiyati sahafion ki wahid numainda tanzeem hai

لبرابلدیاتی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، ایاز خان۔۔

سابق ڈی جی سندھ انفارمیشن سلیم خان نے کہا ہے کہ دوستوں کا ایک ساتھ بیٹھ کر روزہ کھولنا بڑا باعث برکت ہے ۔ لبرا کے چیئرمین ندیم صدیقی سمیت تمام کابینہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے پی آر اوز کے اعزاز میں دعوت افطار ڈنر میں مجھے بھی مدعو کیا ۔ یہ بات انہوں نے میٹرو 7 ٹی وی کے “سی ای او” اور لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم صدیقی کی جانب سے لبرا کی طرف  سے کراچی پریس کلب میں بلدیاتی اداروں کے پی آر اوز اور لبرا کابینہ کے اراکین کو افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر لبرا کے سرپرست اعلیٰ لبرا شہزاد چغتائی ، دعوت کے میزبان چیئرمین لبرا ندیم صدیقی، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، صدر تنویر سید ، رانا ریحان ، عارف ہاشمی، کے ڈی اے کے ڈائریکٹر میڈیا اکرم ستار،  ڈائریکٹر میڈیا لانڈھی ایاز محمد خان، ڈائریکٹر میڈیا صدر ٹاؤن آصف عظیم ، پیپ کے صدر جمیل بھائی فوٹوگرافر اقبال سواتی اور دیگر موجود تھے ۔ دعوت افطار میں شریک شرکا نے اس دعوت کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے کے پبلک ریلیشن افسران اپنے اپنے اداروں کی کوریج میں مشغول رہتے ہیں اور ہمیں کوئی ہمارے اعزاز میں اس طرح بحیثیت پی آر اوز تقریب منعقد نہیں کرتا ۔ پی آر او لانڈھی ایاز محمد خان نے کہا کہ لبرا بلدیاتی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے یہ باعث فخر ہے کہ اس کے چیئرمین ندیم صدیقی نے دعوت افطار ڈنر کا بہترین اہتمام کیا اور ہمیں مدعو کیا۔ چیئرمین ندیم صدیقی نے شرکا کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دراصل پی آر اوز کی بڑی خدمات ہیں جس پر ان کو گزشتہ کئی سال سے افطار کرانے ہر غور کر رہا تھا ۔ اب جبکہ مجھے لبرا کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے تو پھر میں نے لبرا کی جانب سے سب کو مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاللہ کوشش ہوگی کہ یہ سلسلہ جاری رہے تاہم جو پی آر اوز شرکت نہیں کر سکے انہیں بھی اس پر غور کرنا چاہیے کہ ان کے اعزاز میں پہلی بار کسی نے تقریب رکھی مگر وہ نہیں آئے ۔ امید ہے آیندہ وہ ضرور شریک ہوں گے۔ ہم باہمی تعاون سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں