mola jutt ab video game mein dastiyaab

لیجنڈ آف مولاجٹ نے چار ارب روپے کمالئے۔۔

اپنی ریلیز کے ایک برس کے قریب پہنچنے پر بھی عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کامیابیاں بند نہیں ہوئیں۔۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پچھلے برس 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔فلم کی پروڈیوسر نے سوشل میڈیا پر خبر پوسٹ کی ہے کہ بلاک بسٹر فلم نے پوری دنیا سے 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو 25 ممالک میں پانچ سو سے زائد جگہ ریلیز کیلئے پیش کیا گیا اور اس طرح یہ پاکستان سے باہر سب سے زیادہ اسکرین حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔فواد خان کی فلم نے ریلیز کے چوتھے ہفتے ہی انٹرنیشنل باکس آفس پر پنجابی زبان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مووی کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔ انیس سو اناسی کی کلاسک فلم کے ری میک میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک، مرزا گوہر اور دیگر فنکار بھی شامل تھے۔ دریں اثنا ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ، عجائب گھر اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے قونصل جنرل مہاود کے ہمراہ لاہور میں واقع ایرانی ثقافتی مرکز کے ڈی جی جعفر روناس کے ہمراہ لاہور قلعہ بادشاہی مسجد، علامہ اقبال کے مقبرے اور دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کیا دورے کے دوران وفد نے برصغیر کی سب سے زیادہ گفتگو والی فلم لیجنڈآف مولا جٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یونیورسل سینما کے یحییٰ سلیم کی جانب سے وفد کیلئے نجی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا وفد کے ارکان فلم اور اداکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے ایرانی آبادی یقینی طور پر دیکھنے کی مستحق ہے اور اسے فارسی زبان میں ڈب کرکے ایرنی عوام کو دیکھنے کیلئے انتظام کیا جاسکتا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں