فلمی شائقین کے لیے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ رواں سال یعنی 2021 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال سنیما گھر بند تھے جس کے باعث پاکستانی فلموں کی ریلیز تاخیرکا شکار ہو گئی ہیں۔اب فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے یہ 2021 میں عیدالفطر کے موقع پر 12 یا 13 مئی کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں جب کہ اداکاروں میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور گوہر رشید جیسے بڑے نام شامل ہیں۔فلم میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے۔مداحوں کو فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا کافی عرصے سے انتظار ہے اور اسے پاکستان کی مہنگی ترین فلم کہا جا رہا ہے۔
